سعودی خاتون کا اہم سنگ میل ، تاریخ میں پہلی بار فارمولا ون کی ایمبیسیڈر منتخب

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی پہلی خاتون کار ریس ڈرائیور ریما جوفالی برٹس ایف 3 کار ریس چمپئین شپ میں حصہ لیں گی۔

سعودی عرب گراں پری کار ریس کی انتظامیہ کے اعلانیے کے مطابق ملک میں ہونے والی ایس ٹی سی سعودی عرب گراں پری 2021 کے لئے خاتون کار ریس ڈرائیور کا منتخب کیا گیا ہے ، جنہیں اس فارمولا کار ریس کا ایمبیسیڈر بھی منتخب کیا گیا ہے۔

29 سالہ سعودی خاتون کار ریس ڈرائیور ریما جوفالی برٹش ایف ون چمپئین شپ میں حصہ لیں گی ، جبکہ 3 سے 5 دسمبر تک جدہ میں منعقدہ گراں پری ریس میں بھی اپنی کار ڈرائیونگ کے جلوے دکھائیں گی۔

بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریما جوفالی نے کہا کہ سعودی عرب کی پہلی خاتون ڈرائیور اور پہلی خاتون ایمبیسیڈر منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔

ریما جوفالی نے مزید کہا کہ دنیا کے بہترین کار ریس ڈرائیورز کے ساتھ فارمولا گراں پری کار ریس میں حصہ لینا میرا خواب تھا جو آج پورا ہو گیا ہے۔

ریما جوفالی فارمولا کار ریس میں شرکت کر کے اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ڈرائیونگ اسکلز کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہی ہیں۔

The post سعودی خاتون کا اہم سنگ میل ، تاریخ میں پہلی بار فارمولا ون کی ایمبیسیڈر منتخب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email