اداکارہ جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ جویریہ عباس اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور عزیز و اقارب کو اپنی والدہ  ناہید عباسی کے انتقال کی خبر دی۔

انسٹاگارم پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی والدہ کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

جویریہ عباسی نے انسٹاگرام پر والدہ کی شئیر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ آج، میں نے اپنی والدہ کو کھودیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میری والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔

اداکارہ انوشے عباسی نے بھی انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔

مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے انوشے عباسی نے کہا کہ ’میری والدہ کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’امّاں! ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔‘

تاہم جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ کے انتقال پر شوبز ستاروں کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

The post اداکارہ جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email