فیفا عرب کپ میں آف سائیڈ کی نشاندہی کےلیے نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش

عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا قطر میں آج سے شروع ہونے والے عرب کپ 2021 میں سیمی آٹومیٹڈ آف سائیڈ ٹیکنالوجی آزمائے گی۔

مصنوعی ذہانت کی ٹکنالوجی کھلاڑیوں کی ٹانگوں کی آف سائیڈ پوزیشن ہونے کی اطلاع ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کو بھیجے گی۔

فیفا حکام کو امید ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے مزید درست نتیجہ نکالا جاسکے گا کہ آیا پاس ملنے کے بعد اٹیک کرنے والا کھلاڑی آف سائیڈ تھا یا نہیں۔بالخصوص قریبی معاملوں میں یہ ٹیکنالوجی  انتہائی کارآمد ہوگی۔

اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو آٹو میٹڈ آف سائیڈ ٹیکنالوجی آئندہ برس نومبر میں قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

عرب کپ میں شامل چھ کے چھ اسٹیڈیمز میں چھت کے نیچے کیمرے لگائے گئے ہیں جو ہر کھلاڑی کے جسم پر 29 ڈیٹا پوائنٹس سے 50 بار فی سیکنڈ ڈیٹا جمع کرتے ہیں۔

یہ ڈیٹا پوائنٹس کھلاڑی کے پیروں کے پوروں سے لے کر ان کے بازو اور ان کے سر تک پھیلتے ہیں۔

کیمرا کی فوٹیج استعمال کرتے ہوئے، اے آئی دیے جانے والے پاس اور دفاع کرتے کھلاڑیوں کے مطابقت سے اٹیک کرنے والے کھلاڑی کی کیا پوزیشن تھی کو ٹریک کرے گی۔

یہ ٹیکنالوجی یہ فیصلہ کرے گی کہ اگر مخالفین کے ہاف میں اٹیک کرنے والے کھلاڑی کا کوئی حصہ آف سائیڈ پر ہو اور پھر یہ وی اے آر آپریٹر کو خبردار کرے گی، جو ملنے والی معلومات کی تصدیق کرے گا اور ریفری کو بتائے گا۔

فیفا حکام کے مطابق فیفا عرب کپ 2021 میں سیمی آٹو میٹڈ آف سائیڈ ٹیکنالوجی کی آزمائش اب تک کے سب سے اہم ٹرائل کو پیش کرتی ہے۔

The post فیفا عرب کپ میں آف سائیڈ کی نشاندہی کےلیے نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email