یورپی یونین نے چین سے خاتون ٹینس پلئیر کی حفاظت کے لئے قابل تصدیق ثبوت کا مطالبہ کر دیا

یورپی یونین نے چینی حکام سے خاتون ٹینس کھلاڑی پین شوآئی کی حفاظت کے حوالے سے قابل تصدیق ثبوت کا مطالبہ کر دیا۔

یورپی یونین نے تفتیشی حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ٹینس کھلاڑی کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے کیس کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

تین مرتبہ اولمپک کھیلنے اور عالمی ٹینس ڈبلز کی ٹاپ رینکنگ میں شمار کی جانے والی چینی خاتون ٹینس پلئیرچند روز قبل پراسرار طور پر گم ہو گئی تھیں۔

پینگ شوآئی نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک سابق افسر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، انہوں نے یہ الزام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا، جو چند منٹوں کے بعد ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا اور اس کے بعد وہ پراسرار طور پر غائب ہو گئی تھیں۔

خاتون ٹینس پلئیر نے منظر عام پر آنے کے بعد 21 نومبر کو اولمپک کمیٹی کے صدر سے وڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

یورپی یونین نے چینی حکام سے کہا ہے کہ اس بات کی ضمانت دی جائے کہ خاتون کھلاڑی کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اور جنسی ہراسگی کے معاملے پر کیس کی سماعت بھی شفاف انداز میں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی کھیلوں کی عالمی تنظیموں نے خاتون ٹینس کھلاڑی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور گمشدگی کے واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور چینی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

The post یورپی یونین نے چین سے خاتون ٹینس پلئیر کی حفاظت کے لئے قابل تصدیق ثبوت کا مطالبہ کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email