سعودی عرب فارمولا ون کار ریس کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ، ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع

سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد کی جانے والی گراں پری کار ریس کا فائنل کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، جو 3 سے 5 دسمبر تک جدہ میں منعقد ہو گی۔

ریس میں حصہ لینے کے لئے فارمولا ون کی ٹیموں کا سعودی عرب آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، ٹیموں کے شاندار استقبال کے لئے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

ٹیموں کا استقبال سعودی حکومت کے وزارت کھیل کے اعلیٰ حکام کر رہے ہیں ، جبکہ آٹو موبائل اور موٹر سائیکل فیڈریشن کے ترجمان بھی فارمولا ون کی ٹیموں کے استقبال کے لئے موجود ہیں ۔ ائیرپورٹ پر فارمولا ون کی ٹیموں کی سہولت کے لئے علیحدہ لاؤنج مختص کیا گیا ہے، اور اسے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

فارمولا ون کی الپائن ایف ون اور سکوڈیرا فیراری ون کی ٹیم تیاری کی غرض سے پہلے ہی جدہ میں موجود ہیں۔

ائیرپورٹ کے علاوہ جدہ کی میونسپل انتظامیہ نے بھی شہر کی معروف شاہراہ کنگ روڈ سمیت مختلف سفری مقامات کو فارمولا ون کے جھنڈوں اور کارریس کے ڈرائیوروں کی تصویروں سے سجا دیا ہے۔

The post سعودی عرب فارمولا ون کار ریس کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ، ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email