انسانی اسمگلنگ کیس کے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا

اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی سجاد حسین سندھڑ نے انسانی اسمگلنگ کیس کے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت کی جانب سے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دی گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کےانسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے 2016 میں مجرم ناظم حسین بٹ کے خلاف مقدمہ نمبر 162 درج کیا تھا۔

ناظم حسین پر الزام تھا کہ اس نے دبئی بھجوانے کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر جمال سبحانی نے مقدمے کو پراسیکیوٹ کیا۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ کے خلاف پوری شدت سے متحرک ہوچکا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی انسانی اسمگلروں کے خلاف پے در پے کارروائیاں جاری ہیں۔

ملک میں بڑھتی بیروزگاری، مہنگائی اور غربت سے پریشان عوام یورپ اور اسکینڈینیوین ممالک کی جانب اس امید سے سفر کرتے ہیں کہ شاید ان کا مستقبل بہتر ہوجائے گا۔

لیکن انسانی اسمگلرز ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں بیچ راہ میں چھوڑ دیتے ہیں، جہاں وہ یا تو گرفتار ہو کر اپنی بقیہ زندگی عقوبت خانوں میں گزارتے ہیں، یا پھر بھوک اور پیاس کے باعث اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔

The post انسانی اسمگلنگ کیس کے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email