جاپان کے شہر ٹوکیو کے ائیرپورٹ پر اومیکرون سے متاثرہ مسافر کی لینڈنگ، انتظامیہ ہائی الرٹ

تفصیلات کے مطابق جاپان کی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ کی موجودگی کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق افریقی ملک نمیبیا سے آنے والے شخص میں نئے وائرس اومیکرون کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ مسافر گزشتہ روز ٹوکیو کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا تھا ، جہاں اس کے 30 کے قریب ٹیسٹ کئے گئے اور ہر ٹیسٹ مثبت آیا۔

مسافر کو کورونا کی احتیاطی تدابیر کے تحت قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب جاپان میں اومیکرون کے کیس کی آمد کے بعد جاپانی حکومت نے تمام ائیرپورٹس پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

جاپانی حکومت نے فی الحال متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

The post جاپان کے شہر ٹوکیو کے ائیرپورٹ پر اومیکرون سے متاثرہ مسافر کی لینڈنگ، انتظامیہ ہائی الرٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email