ایف بی آر کی رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 36.5 فیصد سے زائد ٹیکس وصولیاں

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 36.5 فیصد سے زائد ٹیکس وصولیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے رواں سال پہلے 5 ماہ میں 2314 ارب کی ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ رواں سال پہلے 5 ماہ میں 2016 ارب کی ٹیکس وصولی کا ہدف رکھا تھا۔

ایف بی آر نے رواں سال پہلے 5 ماہ میں ہدف سے 298 ارب کی زائد ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ گزشتہ سال پہلے 5 ماہ میں 1695 ارب کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔

ایف بی آر نے نومبر میں 470 ارب کی ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ نومبر میں 408 ارب کی ٹیکس وصولی کا ہدف تھا۔

رواں سال ایف بی آر نے نومبر میں ہدف سے 62 ارب کی زائد ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 348 ارب کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کی نومبر میں ٹیکس وصولیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں 35.2 فیصد زائد رہیں۔

The post ایف بی آر کی رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 36.5 فیصد سے زائد ٹیکس وصولیاں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email