اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے  کمی کی گئی ہے ، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

کمی کے بعد ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے 57 پیسے اور گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہو گا۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کا بحران بڑھ جاتا ہے، صنعت کار ہوں یا عام شہری، سردیوں میں گیس کے کم ہوتے پریشر سے پریشان ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شہری ایل پی جی کا استعمال کرتے ہیں ، لیکن پیشاور میں ایل پی جی کے باعث ہونے والے دھماکے کی روک تھام کے لیے ڈیپٹی کمشنر پشاور نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے جون 2020 میں جے جے وی ایل کی گیس بند کی تھی، گیس بند ہونے سے  ملک میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھیں۔

The post اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email