ہمیں اس آئی ایم ایف حکومت کا خاتمہ کرنا ہے، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس آئی ایم ایف حکومت کا خاتمہ کرنا ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پشاور نے ثابت کردیا کہ خیبرپختونخوا پیپلزپارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، پیپلزپارٹی کی بنیاد اس وقت رکھی گئی تھی جب عوام جاگیرداروں کی ظلم کا شکار تھے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جاگیرداروں کی ظم سے نجات دلائی، آج بھی عوام مشکلات کا شکار ہے پیپلزپارٹی ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ یہ حکومت یوٹرن حکومت ہے، مدینہ کی ریاست میں جھوٹ جرم تھا، عمران خان کے ریاست مدینہ میں صرف جھوٹ بولا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج چینی کی حالات دیکھو یہ کہتے ہیں اسٹاک موجود ہے لیکن چینی دستیاب نہیں ہوتی، آج پاکستان آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں دہشتگردی پھر عروج پر ہے، مذہبی انتہا پسند جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، اس حکومت کے پاس کوئی منشور نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہمیں اس آئی ایم ایف حکومت کا خاتمہ کرنا ہے، آج ہر کوئی عمران خان سے جان چھڑانے چاہتا ہے۔

The post ہمیں اس آئی ایم ایف حکومت کا خاتمہ کرنا ہے، قمر زمان کائرہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email