صاف پانی ریفرنس کیس، وکلا مزید دلائل کیلئے احتساب عدالت میں دوبارہ طلب 

احتساب عدالت لاہور میں صاف پانی ریفرنس پر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو مزید دلائل کیلئے دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ملزمان نے نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ نیب نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کروا رکھا ہے۔ ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کی جائیدادیں قرق کی جاچکی ہیں۔ رابعہ عمران اور علی عمران پر صاف پانی کمپنی کو گلبرگ میں کرایہ کا آفس دینے کے نام پر قومی خزانے کو  نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

احتساب عدالت نمبر 5 کے جج محمد ساجد علی نے کیس پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب ریفرنس کے مطابق  شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی سمیت دیگر پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔

ریفرنس کے مطابق میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران، علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کمپنی کی ڈائریکٹر تھیں۔ شہبازشریف کے داماد پر صاف پانی پراجیکٹ کے لئے بلڈنگ کرائے پر دینے کا الزام ہے۔ عمران علی یوسف کی کمپنی علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر نے زیر تعمیر بلڈنگ کرائے پر دی۔ شہبازشریف کے داماد نے زیر تعمیر عمارت کے غیر قانونی طور پہ کرائے وصول کئے۔

احتساب عدالت لاہور نے سماعت پر مزید کارروائی 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل بھی نامزد ہے۔

The post صاف پانی ریفرنس کیس، وکلا مزید دلائل کیلئے احتساب عدالت میں دوبارہ طلب  appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email