انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی لاہور ٹینس کورٹ میں پریکٹس

انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی ہے۔

ثانیہ مرزا نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق اور عقیل خان کیساتھ دو گھنٹہ تک ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔

انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی، اسپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے، ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ اس دوران ایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ بھی موجود تھے۔

The post انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی لاہور ٹینس کورٹ میں پریکٹس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email