سرگودھا میں آوارہ کتوں کے وار جاری، ایک اور نوجوان شدید زخمی

سرگودھا میں آوارہ کتوں کے وار تاحال جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں آوارہ کتوں نے ایک اور نوجوان کو شکار بنا کر شدید زخمی کردیا ہے۔

خاندانی ذائع کا کہنا ہے کہ  متاثرہ جنید کمبوہ گلی میں سے گزر رہا تھا کہ اچانک گلی میں موجود آوارہ کتوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا تاہم نوجوان کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھلوال میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے پہلے بھی کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی بھلوال نے شکایت کے باوجود آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

The post سرگودھا میں آوارہ کتوں کے وار جاری، ایک اور نوجوان شدید زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email