ٹی 10 لیگ: پی سی بی کا فیصل اقبال کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

لاہور: پی سی بی نے فیصل اقبال کو ٹی 10لیگ میں کوچنگ کرنے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹرفیصل اقبال کو بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یو اے ای کی ٹی 10 لیگ میں کوچنگ کرنے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل اقبال قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان ٹیم  کے کوچ ہیں، ان کی بلوچستان کے 2 کھلاڑیوں سے جھگڑے کی خبریں سامنے آئی تھی جس کے بعد وہ  پی سی بی سے چھٹی لے کر  بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یواے ای ٹی 10 لیگ  میں کوچنگ کرنے چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فیصل اقبال کو بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یو اے ای ٹی 10 لیگ میں کوچنگ کرنے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بورڈ کے قوانین کے تحت فیصل اقبال بغیر این اوسی ملک سے باہر نہیں جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل اقبال ٹی 10 لیگ میں نادرن واریئرز کے کوچ مقرر ہیں۔

The post ٹی 10 لیگ: پی سی بی کا فیصل اقبال کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email