پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس جلسہ آج پشاورکبوترچوک رنگ روڈ پر ہوگا ، جلسے کیلئے 55 فٹ لمبا، 40 فٹ چوڑا جبکہ 9 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ کو پارٹی جھنڈوں اورقائدین کے بینرزسے سجادیا گیا ہے جبکہ جلسے میں ملک بھر سے کارکنان شرکت کرینگے۔

واضح رہے کہ جلسے سے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی خطاب کرینگے اور صوبائی قائدین کے خطابات ڈھائی بجے سے شروع   ہونگے۔

The post پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email