کراچی: جھگیوں میں آتشزدگی کا واقعہ، ملزم گرفتار

کراچی کے ٹین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس نے آگ لگانے والے  ملزم فہد کو گرفتار کر لیا ہے۔

غلام مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ ملزم کے تین ساتھی کیول، ساگر اور وجے فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم نے جھگیوں کو آگ لگانے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی کے ٹین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف تھیں۔

خیال رہے کہ پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر موجود تھے۔

The post کراچی: جھگیوں میں آتشزدگی کا واقعہ، ملزم گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email