سلمان خان کے پاس شادی کرنے کا وقت نہیں ہے، بہنوئی کا انکشاف

بالی کے کے دبنگ اسٹار کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما نے بتایا ہے کہ  سلمان خان کے پاس شادی کرنے کے لئے وقت نہیں ہے۔

حال ہی میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کے دوران دیئے جانے والے انٹرویو میں سلمان خان کی شادی و دیگر کے حوالے سے کئے جانے والے سوالات کا جواب  دیا ہے۔

انٹرویو کے دوران آیوش شرما کا کہنا ہے کہ میں ذاتی طور پر سلامن خان سے ان کی شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ کس قدر مصروف رہتے ہیں۔

آیوش کا کہنا تھا کہ اپنے کام اور مصروفیات کے باعث سلمان خان کے پاس شادی کرنے کا وقت ہی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سلمان خان اپنی عام زندگی میں بہت ہی سادہ طرز کے انسان ہیں اور بہت سادگی سے زندگی گزارتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو موبائل، انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ آج بھی 2 سال پرانہ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں ۔

آیوش نے بتایا ہے کہ سلمان کو زندگی گزارنے کے لئے کسی قسم کی آسائشوں کی ضرورت نہیں ہے وہ ایک پنکھے میں بھی پرسکون نیند سو سکتے ہیں۔

آیوش کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو صرف فللمیں دیکھنے کا شوق ہے اگر آپ انہیں 2 سے 3 گھنٹے اکیلا بھی چھوڑ دینگے تو وہ اپنا وقت فلمیں دیکھ کر گزاریں گے۔

خیال رہے کہ اداکار آیوش شرما بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی ہیں جنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2018 میں کیا تھا .

The post سلمان خان کے پاس شادی کرنے کا وقت نہیں ہے، بہنوئی کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email