بھارتی کمیونٹی کے افراد پاکستانیوں سے زیادہ برطانوی سیاست میں فعال ہو رہے ہیں، محمد سرور

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارتی کمیونٹی کے افراد پاکستانیوں سے زیادہ برطانوی سیاست میں فعال ہو رہے ہیں۔

چودھری محمد سرور نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی پاکستان کے لیے اوورسیز ایڈ میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

محمد سرور نے کہا کہ میں گورنر نہیں بننا چاہتا تھا، مجھے زبردستی یہ عہدہ دیا گیا۔ آئندہ الیکشن میں باقاعدہ سیاست میں حصہ لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جرم کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے جزا و سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کوویڈ کے مسئلے سے احسن طریقے سے نمٹا ہے۔

محمد سرور نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر ہماری پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا گیا، عدلیہ اور دیگر اداروں میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

The post بھارتی کمیونٹی کے افراد پاکستانیوں سے زیادہ برطانوی سیاست میں فعال ہو رہے ہیں، محمد سرور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email