جمہوریت کی بنیاد ہی مضبوط بلدیاتی نظام ہے ، آفتاب صدیقی

آفتاب حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بنیاد ہی مضبوط بلدیاتی نظام ہے۔

مرکزی رہنما و ایم این اے آفتاب حسین صدیقی نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے نیا بلدیاتی بل اپنی کرپشن کو مذید برھانے کیلئے پاس کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پورے سندھ کو پیرس بنایا ہے اب کراچی کو پیرس بنانا چاہتے ہیں۔

 آفتاب حسین صدیقی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بنیاد ہی مضبوط بلدیاتی نظام ہے ، تحریکِ انصاف سندھ حکومت کے مفادت میں پیش آنے والے بل کی پورزور مذمت کرتی ہے۔

مرکزی رہنما و ایم این اے نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح سندھ حکومت نے  شہریوں کے مفاد کو پس پشت ڈال دیا ، پورے سندھ میں حکومت ہونے کے باوجود صوبہ سندھ تمام صوبوں سے پیچھے ہے۔

 آفتاب حسین صدیقی کا کہنا تھا کہ بلند و بالا دعوے مگر کارکردگی صفر ہے ، عوام کو بے یارو مددگار چھوڑنے والے بتائیں کہ اس بل کی آڑ میں وہ کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مرکزی رہنما و ایم این اے آفتاب حسین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کا نظام صوبہ سندھ میں درہم برہم ہے، جو سرکاری اسپتال کا نظام اج تک بہتر نہیں کرسکے وہ اب کے ایم سے کے اسپتال کے نظام سنبھالے گے۔

The post جمہوریت کی بنیاد ہی مضبوط بلدیاتی نظام ہے ، آفتاب صدیقی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email