مہوش حیات کو شوبز چھوڑ کر گھر بسانے کا مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات کو صارفین نے انوکھا مشورہ دے دیا۔

 سوشل میڈیا صارفین نے ادکارہ مہوش حیات کو شوبز چھوڑ کر گھر بسانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانے سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصویر میں رنگ نہ ہونے کے باجود بھی مہوش حیات کافی خوبصورت اور پر اعتماد نظر آرہی ہیں مگر مداحوں کو مہوش حیات کی یہ تصویر کچھ خاص  نہیں بھائی ہے جس کے سبب اداکارہ تنقید کی زد میں ہیں۔

 تاہم ٹوئٹر صارف کا مہوش حیات کو فری میں مشورہ بھی دیا گیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے مہوش حیات کو مشورہ دیا کہ ’آنٹی پلیز شوبز چھوڑ کر اب اپنا فیملی کیریئر شروع کریں۔‘

The post مہوش حیات کو شوبز چھوڑ کر گھر بسانے کا مشورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email