برازیلین فٹ بالر نیمار زخمی، دو ماہ کے لئے فٹ بال گراؤنڈ سے باہر

عالمی شہرت یافتہ 29 سالہ برازیلین فٹ بالر نیمار ٹخنے کے جوڑ میں چوٹ لگنے کے باعث دو ماہ کے لئے فٹ بال گراؤنڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کے ترجمان کے مطابق فارورڈ نیمار کے زخمی ہونے سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

نیمار اپنے کلب کی جانب سے سینٹ ایٹین کے خلاف میچ کھیل رہے تھے کہ حریف کھلاڑی کے ساتھ ٹکرانے سے ان کا ٹخنہ مڑ گیا ، واقعہ میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل پیش آیا۔

واضح رہے کہ نیمار کے فرانسیسی فٹ بال کلب نے ڈومیسٹک مقابلوں میں 12 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ چمپئینز فٹ بال لیگ کے گروپ اے میں پوائنٹ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

The post برازیلین فٹ بالر نیمار زخمی، دو ماہ کے لئے فٹ بال گراؤنڈ سے باہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email