حاجی نور محمد خان دمڑ کا ہرنائی بچائو تحریک کے احتجاجی کیمپ پر آمد

صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ نے ہرنائی بچائو تحریک کے احتجاجی کیمپ میں آمد کی۔

حاجی نورمحمد خان دمڑ نے صوبائی مشیر سردار مسعود خان لونی کے ہمراہ ہرنائی بچائو تحریک کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور عہدیداران سے مذاکرات کیے۔

مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد عہدیداران نے احتجاجی تحریک ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ اور سردار مسعود خان لونی نے ہرنائی بچائو تحریک کے تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی دلائی ہے۔

نور محمد دمڑ نے کہا کہ ہرنائی بچائو تحریک کے بعض مطالبات پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور جو مطالبات رہتے ہیں وہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے ہرنائی بچائو تحریک کے عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی کی ملاقات کر کے حل کرا دیں گے۔

یاد رہے کہ 69 دنوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہرنائی بچائو تحریک کے عہدیدار ضلع ہرنائی کے 47 مطالبات کے حل کے لیے احتجاج پر تھے جو اب مزاکرات کے بعد حل ہو چکے ہیں۔

The post حاجی نور محمد خان دمڑ کا ہرنائی بچائو تحریک کے احتجاجی کیمپ پر آمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email