اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے سب سے بڑے مقابلوں کا انعقاد

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم کے زیر اہتمام اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار26 سے 28 نومبر 2021 تک منعقد ہونے والے سب سے بڑے مارگلہ ریس، دوڑ ،ہائیکنگ کیمپنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہائکنگ میں 16 غیر ملکی مہمان شریک ہوئے۔

 ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس، کلچر اینڈ ٹورازم، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں دو روزہ ریس ایونٹ کا انعقاد کیا، اسے پہاڑی ہائیکنگ کو فروغ دینے کی جانب ایک بہت ہی مثبت اور صحت مند قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ثجن میں 16 غیر ملکی مہمان بھی شامل ہوئے۔

 ہائیکنگ کے مقابلوں میں مردوں کی کیٹگری سے اسرار خٹک (اول)، محمد یوسف (دوم)اور سلطان خٹک (سوم) قرار پائے۔

 خواتین کی کیٹگری میں مقدس (اول)، کیتھرین (دوم) اور فری (سوم) قرار پائیں۔

 دوڑ کے مقابلوں میں مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ اور عام شہریوں نے حصہ لیا۔

 ان مقابلوں میں 360 لوگ آغاز میں شریک ہوئے اور 56 لوگ دامن کوہ پارکنگ تک پہنچے۔

 دوڑ میں حصہ لینے والوں کے لئے مردو خواتین کی 4 علیحدہ علیحدہ کیٹگریز بنائی گئی تھیں جن میں 17 سال سے کم عمر کے طلبا و طالبات کی دواور 17 سال اور اس سے زائد عمر کے مردو خواتین کی دو کیٹگریز بنائی گئیں۔

 اس ایونٹ کا مقصد شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو صحت مند تفریح کا موقع فراہم کرنا اور مارگلہ کے پر فضا مقام کی سیاحتی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 اس ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کی مفت رجسٹریشن کی گئی۔

 اس موقع پر بڑی تعداد میں ہائیکنگ، سائیکلنگ اور روزانہ واک کے لئے آنے والے شہریوں اور کھیلوں کے شائقین نے فیسٹیول کی رونق کو دوبالا کیا اور صحتمند کھیل میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔

 ریس صبح ساڑھے 10 بجے چڑیا گھر سے شروع ہوئی اور دامن کوہ کار پارکنگ پر اختتام پذیر ہوئی۔

 اس گرینڈ فیسٹیول کا آغاز جمعہ کو ریس کے ساتھ ہوا اور ہفتہ اور ااتوارکو ہائیکنگ ریس کے لئے مختص کیاگیا تھا جو مارگلہ روڈ ٹریل تھری سے شروع ہوئی اور دامن کوہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہری اس تقریب کو دیکھنے اور شرکت کے لئے جمع تھے۔

فیسٹیول کا اختتام 5 دسمبر کو صوفی نائٹ کے ساتھ ہو گا۔

The post اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے سب سے بڑے مقابلوں کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email