لاہور میں انسداد سموگ پر اہم اجلاس منعقد

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت انسداد سموگ پر اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔

انسدادِ سموگ کی روک تھام اور شہر میں ایئر کوالٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئر کوالٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کوڑا کرکٹ کو جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائے۔

عمر شیر نے کہا کہ ٹریفک پولیس دریائے راوی سے نکلنے والی ریت کی ٹرالیوں کے خلاف ایکشن لیں۔

عمر شیر چٹھہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اعجاز جوئیہ اور سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

سیکرٹری آر ٹی اے کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ مل کر ٹو سٹروک رکشہ کے خلاف بھی سخت کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات دی گئیں۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ محکمہ انوائرمنٹ رات کے اوقات میں انڈسٹریز کو چیک کریں، جہاں کہیں خلاف ورزی پائی جائے وہاں سخت ایکشن لیں۔

عمر شیر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اینٹی سموگ سکواڈ لاہور کی فضاء کو بہتر کرنے کے لیے فیلڈ میں پوری طرح سے متحرک ہوں۔

ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہم انسدادِ سموگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

The post لاہور میں انسداد سموگ پر اہم اجلاس منعقد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email