شوگر انڈسٹری کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل ہونا چاہیے، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ شوگر انڈسٹری کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل ہونا چاہیے۔

شوکت ترین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی جس میں پسما کے وفد نے انہیں شوگر انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

مشیر خزانہ نے انتظامیہ کو شوگر انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے اقدامات دے دیے ہیں۔

دوسری طرف مشیر خزانہ شوکت ترین سے مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے سی ای او شاہد نذیر کی ملاقات ہوئی جس میں شاہد نذیر نے مشیر خزانہ کو ٹیکسٹائل ملز کو درپیش مسائل اور چیلنجوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات  میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریفنڈز اور ایکسپورٹرز فارن کمیشن کی ادائیگیوں پر ٹیکس پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر شاہد نذیر نے ان مسائل کے حل کے لئے حکومت سے مدد کی درخواست کی۔

ملاقات میں مشیر خزانہ نے جائز مسائل اور تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ   حکومت تاجر برادری کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے، تاجر برادری کے مسائل کے حل اور اعتماد بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔

The post شوگر انڈسٹری کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل ہونا چاہیے، مشیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email