سیکیورٹی مشقوں کے دوران پی آئی اے بوئنگ 777 کو نقصان پہنچنے کا انکشاف

سیکیورٹی مشقوں کے دوران قونی ائیرلائن پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ ایوی ایشن کمیٹی کو انکوائری کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جہاز سیکیورٹی ڈرل کے لیے اے ایس ایف کو دیا گیا، مشق کے دوران ٹرک کی مبینہ ٹکر سے طیارے کو نقصان پہنچا۔

سینیٹر افنان اللہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ٹرک کی ٹکر سے طیارے کو ناقابل مرمت نقصان پہنچا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو حفاظتی مشقوں کے لیے پبلک سیکٹر کمپنی کو طیارے دینے کا اختیار نہیں، معاملے کی تحقیقات کے لیے ایوی ایشن کمیٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھی  کارروائی کی جائے، اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو بھی سخت سزا دی جائے۔

The post سیکیورٹی مشقوں کے دوران پی آئی اے بوئنگ 777 کو نقصان پہنچنے کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email