جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ، ایندھن کی لوڈنگ کےلیے ٹیموں کو ناسا کی کلیئرنس

ناسا کے انجینیئرز نے جنوبی امریکا میں قائم گیانا اسپیس سینٹر میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ میں 63 گیلن ایندھن اور آکسیڈائیزر کی لوڈنگ شروع کرنے کےلیے ٹیموں کو کلیئرنس دے دی۔

اہل ری ویو کے دوران مشن منیجر نے فرنچ گیانا اسپیس پورٹ پر پروپیلنٹ میں لوڈنگ کا عمل شروع کرنے کی اجازت دی۔

ناسا کے بیان کے مطابق ٹیلی اسکوم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد اس ہفتے ٹیلی اسکوپ کی مزید جانچ پڑتال کی گئی۔

ایندھن لوڈ ہونے کی شروعات 9.7 ارب ڈالرز کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے 22 دسمبر کو یوروپین آریانے 5 راکٹ کے خلاء کی جانب سفر کا پہلا مرحلہ ہے۔

آدھے گھنٹے کا لانچنگ کا عمل فرنچ گیانا کے مقامی وقت کے مطابق صبح9 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔

ناسا کے مطابق لوڈنگ کا عمل مکمل ہونے میں 10 دن لگیں گے۔اس دورانیے میں تیاریوں کے مختلف مراحل شامل ہیں جن میں صفائی اور چیزوں کا اسپیس کرافٹ بس میں لگانا شامل ہہے۔

ویب کےلیے ناسا کے لانچ سائٹ منیجر مارک ووئٹن کے مطابق ویب ٹیلی اسکوپ کی اسپیس کرافٹ بس میں 42 گیلن ہائڈرازائن اور 21 گیلن ڈائی نائٹروجن ٹیٹروکسائیڈ بھرا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے ناسانے 18 دسمبر کو ہونے والی لانچ مؤخر کرتے ہوئے 22دسمبر کو  کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

The post جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ، ایندھن کی لوڈنگ کےلیے ٹیموں کو ناسا کی کلیئرنس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email