کراچی میں بزرگ خاتون سے بدتمیزی اور پولیس سے مزاحمت کرنے والا دوکاندار گرفتار

کراچی میں بزرگ خاتون سے بدتمیزی اور پولیس سے مزاحمت کرنے والا دوکاندار گرفتار ہو گیا۔

تھانہ سٹی کے علاقے میں بزرگ خاتون سے بدتمیزی اور پولیس سے مزاحمت کرنے والا دوکاندار اپنے دو ساتھیوں سمیت گرفتار ہو گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تھانے کے باہر دوکانداروں کے سپورٹرز کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

سینئر پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ہم موقعے پر موجود ہیں اور حالات پر امن اور کنٹرول میں ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

پولیس نے مزید کہا کہ خواتین سے بدتمیزی و ناروا سلوک قطعی برداشت نہیں، ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

The post کراچی میں بزرگ خاتون سے بدتمیزی اور پولیس سے مزاحمت کرنے والا دوکاندار گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email