روس کا جدید ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ ، میزائل کا نام سرکون رکھا گیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی بحری جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے ہائپر سونک کروز میزائل داغا  گیا جس نےکامیابی کے ساتھ 400  کلومیٹر کی دور پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

روسی وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق  ہائپر سونک کروز میزائل کا نام سِرکون ہے جس کی تیاری کے لیے سائنس دان اور ماہرین کافی عرصے سے تجربات میں مصروف تھے۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکون نامی ہائپر سونک کروز میزائل کو جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کیا جائے گا جس سے بحری حدود کی حفاظت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

واضح رہے کہ روس کے ساتھ ساتھ امریکا، فرانس اور چین بھی ماچ فائیو نامی ٹیکنالوجی کے حصول میں تجربات کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک ہائپر سونک  کروزمیزائل کی تیاری کے لئے دوڑ کا آغاز ہو چکا ہے۔

The post روس کا جدید ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ ، میزائل کا نام سرکون رکھا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email