ٹوئٹر کے سی اے او جیک نے استعفیٰ دے دیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسی نے استعفیٰ دے دیا  ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے وی ای او جیک ڈوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 جیک ڈورسی ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ سکوائر نامی کمپنی کے بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے جو ان کی اپنی کمپنی ہے،

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیک ڈورسی کے مستعفی ہونے کے امکان کے بعد ٹوئٹر کے شیئرز میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ اب ٹوئٹر کے نئے سی ای او پارگ اگروال منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے 2020 میں جیک ڈورسی سے ٹوئٹر کے سی ای او کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا کہا تھا کیوں کہ وہ اپنی انوسٹمنٹ کمپنی بھی ساتھ چلا رہے تھے تاہم یہ مطالبہ اسکوائر کے ٹوئٹر کی انتظامیہ کیساتھ معاہدے سے قبل کیا گیا تھا۔

The post ٹوئٹر کے سی اے او جیک نے استعفیٰ دے دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email