نیب نے مقدمات کو نمٹانے کے لیے دس ماہ کا وقت مقرر کیا ہے، چئیر مین نیب

سربراہ نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسز کے کیسز قانون کے مطابق ایف بی آر کو ریفر کردیے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، وائٹ کالر کرائمز کی تحقیقات بڑا چیلنج ہے کیونکہ جرم ایک شہر میں ہوتا ہے اور املاک کسی اور جگہ اور ملک میں موجود ہوتی ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے، نیب نے مقدمات کو نمٹانے کے لیے دس ماہ کا وقت مقرر کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب میں بدعنوانی کے الزامات پر دو ماہ میں شکایت کی جانچ پڑتال، چار چار ماہ میں انکوائری اور انویسٹیگیشن کی جاتی ہے۔ نیب نے جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس کا مقصد انویسٹیگیشن اور پراسیکیوشن میں معاونت اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے ہیڈکوارٹرز میں پاکستان اینٹی کرپشن ٹریننگ اکیڈمی قائم کی ہے، جس کا مقصد نیب کے انویسٹیگیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کو معزز عدالتوں میں نیب مقدمات میں بھرپور پیروی کے لیے جدید طریقہ کار کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہے۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب سہ جہتی حکمت عملی، آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ پر عمل کرتے ہوئے احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

The post نیب نے مقدمات کو نمٹانے کے لیے دس ماہ کا وقت مقرر کیا ہے، چئیر مین نیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email