وفاقی حکومت نے حال ہی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کیا، وزارت تعلیم

وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کیا ہے۔

وزارت تعلیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو ثانوی سطح تک تفویض کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیچر ایسوسی ایشنز کے مختلف نمائندوں نے آج وفاقی وزارت تعلیم کا دورہ کیا تھا جس پر انہوں نے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد اپنے تحفظات کے بارے میں وزارت کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیچر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے محکمہ تعلیم کی منتقلی کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس سے سروس سٹرکچر بشمول سروس کی سیکیورٹی متاثر ہونے کا خدشہ اور مختلف متعلقہ مراعات پر منفی اثر پڑنے کا بھی امکان ہے۔

اعلامیے میں وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ آرڈیننس حال ہی میں صادر کیا گیا ہے اور اس کو لاگو کرنے کے لیے کافی عبوری عرصہ لگے گا اور ٹیچر ایسوسی ایشن کے تمام موجودہ سروس سٹرکچر اور فوائد محفوظ رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول تدریسی عملہ اور دیگر ملازمین کو منتقلی کے دوران ان کی سروس کی شرائط سے متعلق تمام معاملات میں مطلع رکھا جائے گا۔

The post وفاقی حکومت نے حال ہی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کیا، وزارت تعلیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email