کراچی میں لوگ پیپلز پارٹی سے مطمئن ہے، سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں لوگ پیپلز پارٹی سے مطمئن ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ2002 سے 2018 تک کراچی میں پیپلز پارٹی اور مضبوط ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ار ٹی چل رہی تھی لیکن سڑکوں پر بہت رش تھا، کراچی گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہی لیکن کراچی میں امن و امان کی صورتحال اب بہت بہتر ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہکراچی میں لوگ پیپلز پارٹی سے مطمئن ہے، تحریک انصاف والے جھوٹ بول رہے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہر بحران کی ذمہ دار یہ حکومت سندھ کو ٹہرا رہی ہے جبکہ چینی، گندم، اور پٹرول بحران انکی حکومت کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافے پر بتایا گیا کہ سندھ میں3شوگر ملز کی کرشنگ روک دی گئی ہے، جلد یوریا کا بحران بھی آنے والا ہے،عمران خان بتائیں کہ انکا ذریعہ معاش کیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جھوٹ بولنے میں عمران خان کے ہمنوا ہیں ، پی ٹی آئی والے ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں ، پیپلزپارٹی کی نشستوں اور ووٹوں میں ہمیشہ اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس ملک میں غریب کی آواز اور شعور کے آغاز کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے محروم و محکوم طبقات کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا جبکہ بانی چیئرمین پیپلز پارٹی زولفقارعلی بھٹو نے لوگوں کو زبان دی۔

نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ فرد واحد کی بجائے شراکت اقتدار کی بنیاد پی پی پی نے رکھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے عالمی اور قومی سطع پر مدبر کا لوہا منوایا ہے جبکہ قومی اور عوامی خدمات پر بانی چیئرمین زولفقار علی بھٹو شہید کو قائد عوام کا خطاب ملا۔

The post کراچی میں لوگ پیپلز پارٹی سے مطمئن ہے، سعید غنی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email