بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سنسنی خیز لمحات میں داخل ہونے کے بعد ڈرا ہوگیا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں ہونے والا ٹیسٹ سنسنی خیز لمحات میں داخل ہونے کے بعد ڈرا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق جہاں بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی وہاں خراب روشنی کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔

ٹیسٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے284رنز ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنالیے تھے جبکہ رویندرا اور پٹیل بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے تھے۔

 ایسے میں امپائر نے روشنی کا جائزہ لیا اور میدان میں مطلوبہ روشنی نہ ہونے کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔

 میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے 345رنز بنائے جس کے جواب میں کیوی ٹیم 296رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

بھارت نے اپنی دوسری اننگز 7کے نقصان پر 234رنز بنا کر ڈکلیئر کی تو اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 284رنز کا ہدف ملا تھا۔

The post بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سنسنی خیز لمحات میں داخل ہونے کے بعد ڈرا ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email