حکومت تاجر برادری کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین سے مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے سی ای او شاہد نذیر کی ملاقات  ہوئی جس میں شاہد نذیر نے مشیر خزانہ کو ٹیکسٹائل ملز کو درپیش مسائل اور چیلنجوں سے آگاہ کیا

ملاقات  میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریفنڈز اور ایکسپورٹرز فارن کمیشن کی ادائیگیوں پر ٹیکس پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر شاہد نذیر نے ان مسائل کے حل کے لئے حکومت سے مدد کی درخواست کی۔

ملاقات میں مشیر خزانہ نے جائز مسائل اور تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ   حکومت تاجر برادری کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے، تاجر برادری کے مسائل کے حل اور اعتماد بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔

The post حکومت تاجر برادری کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے، مشیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email