آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ن لیگ کو شکست دیں گے، حسان خاور

حسان خاور نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ن لیگ کو شکست دیں گے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے  ن لیگ کی سیاسی بے چارگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پٹ چکا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ن لیگ میچ فکسنگ جبکہ عمران خان نیوٹرل امپارنگ کا موجد ہے۔

 معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ووٹوں کا سہولت کاؤنٹر کھول رکھا ہے جبکہ جعلی آڈیوز ویڈیوز بھی ن لیگ کے پروڈکشن ہاؤس میں بنتی ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ این اے 133 میں ووٹوں کی سر عام خرید و فروخت سے سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا۔

انہوں نے کہا کہ این اے 133 میں تحریک انصاف مقابل نہ ہونے کے باوجود ن لیگ خوفزدہ ہے۔ آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ن لیگ کو شکست دیں گے۔

 ترجمان پنجاب حکومت  کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات پر مسلم لیگ ن کی چیخیں بلاوجہ نہیں نکل رہیں، ن لیگ کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کی ا پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔

حسان خاور  نے کہا کہ ای وی ایم کی وجہ سے ان کی دھاندلی کے پرانے طریقے اب نہیں چلیں گے، ٹیکنالوجی کے ذریعے ایکشن میں دھاندلی کو بے بس کریں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے  مزید کہا کہ تحریک انصاف این اے 133 میں الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں ای ووٹنگ کے نظام میں سب سے بڑی رکاوٹ دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی رسائی نہ ہونا ہے تاہم الیکٹرک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کروانے کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت ہونا ضروری نہیں ہے۔

پاکستان میں 2018 کے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو 35 پولنگ سٹیشنز پر آزمائشی طور پر استعمال کیا گیا تھا جس کے ذریعے بیلٹ پیپر کے بجائے مشین کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا گیا اور ووٹوں کی گنتی بھی اسی مشین پر  کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے عہدیدار کے مطابق ’ای وی ایم کے پائلٹ پراجیکٹ میں چند تکنیکی مسائل کا سامنا ضرور کرنا پڑا تھا جیسے کہ جن علاقوں میں بجلی کی سہولت نہیں یا لوڈشیڈنگ کے مسائل ہیں وہاں بیک اپ کی ضرورت ہوگی۔‘

The post آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ن لیگ کو شکست دیں گے، حسان خاور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email