مہندرا سنگھ دھونی کا آئی پی ایل سیزن 2022 خطرے میں ، سائمن ڈول کا تجزیہ

کمنٹیٹر سابق کھلاڑی سائمن ڈول نے مہندرا سنگھ دھونی کے حوالے سے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی 2022 کا آئی پی ایل سیزن کھیل سکیں گے۔

انہوں نے یہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری کانپور ٹیسٹ کے دوران اپنے تبصرے میں کہا کہ چنائی سپر کنگ کے لئے مہندرا سنگھ دھونی کی خدمات اگلے سال آئی پی ایل میں نہ ملے، یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ مکمل ہی آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کر لیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ شاید مہندرا سنگھ دھونی 2022 کے آئی پی ایل  سیزن میں نظر نہیں آئیں گے ، حالانکہ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور بھارت میں ان کے فینز کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

دوسری جانب بھارت کے سابق ورلڈ کپ فاتح کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے چنائی سپر کنگ کی ایک تقریب میں کہا کہ وہ اگلے سال کا آئی پی ایل سیزن کھیلنا چاہتے ہیں۔

The post مہندرا سنگھ دھونی کا آئی پی ایل سیزن 2022 خطرے میں ، سائمن ڈول کا تجزیہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email