قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کیلئے کام جاری ہے، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کیلئے کام جاری ہے۔

 سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چرچ گروتھ لیڈرشپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کر کے سینیٹ میں اقلیتوں کیلئے نشستیں مخصوص کیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں اقلیتوں کی چار نشستیں مخصوص ہیں ، سینیٹ میں اقلیتوں کیلئے نشستیں نہیں تھیں ، بینظیر بھٹو  نے آئینی ترمیم کر کے سینیٹ میں مسلم نشستیں اقلیت کو دی تھیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بینظیر بھٹو سینیٹ میں اقلیتوں کی نمائندگی کی خواہشمند تھیں ، قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد مناسب نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کیلئے کام جاری ہے ، خواہش ہے آبادی کے تناسب سے اقلیتوں کی قومی اسمبلی میں نمائندگی ہو۔

The post قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کیلئے کام جاری ہے، یوسف رضا گیلانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email