سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر شائع کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ہوئیکورٹ میں سابق چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے بیان حلفی کی خبر شائع کرنے پر توہین عدالت کیس کی  سماعت کل ہوگی۔

عدالت نے توہین عدالت کیس میں میر شکیل الرحمن، دی نیوز کے عامر غوری اور صحافی انصار عباسی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے سابق جج رانا شمیم سمیت چار فریقین کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری رکھے ہیں۔ رانا محمد شمیم کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب داخل نہ کرایا جاسکا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم، دی نیوز کے ایڈیٹر اِن چیف، ایڈیٹر اور ایڈیٹر انوسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 نومبر کو سات دنوں میں شوکاز نوٹس کا جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔

دی نیوز کے ایڈیٹر اِن چیف، ایڈیٹر عامر غوری اور ایڈیٹر انوسٹی گیشن انصار عباسی شوکاز نوٹس کا جواب داخل کراچکے ہیں۔

تاہم رانا محمد شمیم کی جانب سے آج عدالتی وقت ختم ہونے تک جواب جمع نہیں کرایا جاسکا۔

خیال رہے کہ دی نیوز میں رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر شائع ہونے پر عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

The post سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر شائع کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email