آج کل مسلمان عورت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ آج کل مسلمان عورت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوتھ کنونشن جماعت اسلامی برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ و مستقبل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم ﷺ نے کفر کے خلاف جہاد کیا تو خواتین نے ان کاساتھ دیا ، کربلا کے میدان میں حضرت زینبؓ نے ساتھ دیا ، ارض کربلا ، ارض فلسطین یا کشمیر و افغانستان ہر مرحلے میں بہنوں نے بھائیوں اور بیٹیوں نے باپ کا ساتھ دیا۔

   امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سرزمین فلسطین سمیت ہر جگہ پر شروع ہونے والی تحریک میں خواتین کا اہم کردار ہے ، اسلامی تحریک کے چاروں طرف خواتین ہیں جن کا نعرہ اللہ اکبر ہے ، خواتین کا اجتماع دیکھ کر خوشی ہوئی کہ قیام پاکستان میں خواتین نے جو کردار ادا کیا ملک کو خوشحال و ترقی یافتہ اور کرپشن فری پاکستان بنانے میں بہنیں بیٹیاں موثر کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آج کل مسلمان عورت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، ہر زمانے میں عورتوں کو چیلنج رہاہے ، دجالی تہذیب اور جاہلانہ رسومات و ابلیسی نظام مسلط ہے ، جاہلانہ رسومات سے جہاں مردوں کو خطرہ ہے وہاں خواتین بھی محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج حقوق نسواں کے بام پر بیٹیوں کو گمراہ و استحصال کیا جا رہا ہے ، سیف ہاؤسز بناکر والدین سے جدا کرکے تنہائی کے اندھیروں میں دھکیلا جارہاہے ، بیٹی کو باپ ، بھائی اور ماں کا سایہ میسر ہے ، حقوق نسواں پر ابلیسی تحریک چاہتی ہے کہ بیٹیاں باپ و بھائی کے سائے سے محروم ہو جائیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بڑے بڑے نعرے لگائے لیکن عورت پر مجرمانہ فعل سب سے زیادہ اس حکومت میں ہوئے ، اسکول و گھر سے بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی اور لاش کو جلا کر بے حرمتی کی گئی ،  سینیٹ میں بل دیا کہ عورت کو قتل کرنے والوں کو سر عام پھانسی ہونی چاہیے ، اگر ایک درندے کو مینار پاکستان پر سزا دی گئی پھر گھر کے دروازے پر چوکیدار کی ضرورت نہیں ہو گی۔

The post آج کل مسلمان عورت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email