سوشل میڈیا اسٹار کو مزاق کرنا مہنگا پڑگیا

روس کے پرینکسٹر کو ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ مذاق کرنے پر عدالت نے ساڑھے تین سال کیلیے جیل بھیج دیا۔ 

روس میں تین پرینکسٹر (مزاحیہ اداکار) کو ٹیکسی چرانے کا مذاق مہنگا پڑگیا اور عدالت نے انہیں ساڑھے تین سال کے لیے جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں تین دوستوں (جو پیشے سے پرینکسٹر تھے)، نے کہیں جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی منگوائی اور ڈرائیور سے درخواست کی کہ وہ نیچے اتر سامان گاڑی کی ڈگی میں رکھوائیں۔

جیسے ہی ڈرائیور نیچے اترا اور سامان اٹھاکر گاڑی کی ڈگی میں رکھنے لگا، اتنے میں ایک پرینکسٹر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور گاڑی دوڑادی جب کہ گاڑی چلانے والے کے دیگر دوست پیچھے بیٹھ کر اپنے موبائل میں یہ سارا منظر ریکارڈ کرتے رہے۔

کچھ ہی دیر بعد ان پرینکسٹر نے ٹیکسی وہیں پر واپس پہنچادی اور وہ ٹیکسی ڈرائیور بھی وہیں موجود تھا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی کیوں کہ ڈرائیور نے پولیس کو فون کرکے اپنی ٹیکسی چوری کی شکایت درج کروادی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت کی جانب سے انہیں قصور وار ٹہراتے ہوئے ساڑھے تین سال جیل کی سزا سنائی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تینوں پرینگسٹر نے اپنا جرم قبول کیا اور انہیں کرمنل کوڈ کے آرٹیکل 166 کے پیرا 2 کے تحت قید کی سزا سنائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار نہیں جب ان تینوں پرینکسٹر کو سزا سنائی گئی ہو بلکہ وہ ماضی میں متعدد بار اس طرح کے پرینک کرکے اپنی اور دوسرے لوگوں کو زندگیوں کو خطرے میں ڈال چکے ہیں۔

عدالت کی جانب سے سزا پانے والے پرینکسٹر ادین تسوپوو کے انسٹاگرام پر 1.2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، جس نے مارچ کے مہینے میں (کورونا لاک ڈاؤن کے دوران) میٹرو ٹرین میں کھانسی کی ایکٹنگ کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا تھا۔

The post سوشل میڈیا اسٹار کو مزاق کرنا مہنگا پڑگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email