سندھ ہائیکورٹ، ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے تین رکن قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کراچی میں ایم این ایز کو ملنے والے فنڈزکی تفصیلات طلب کرلیں۔

درخواست پیپلز پارٹی کے تین رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل، آغا رفیع اللہ اورعبدالکریم بجار کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی جماعت تحریک انصاف اور ایم کیو ایم ایم کے رکن قومی اسمبلی کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ہمیں ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں دیے جارہے ہیں۔

درخواست میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت اپنے ارکان قومی اسمبلی اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم و دیگر کو ترقیاتی فنڈز فراہم کررہی ہے۔ ہم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 236,238 اور 248 سے کامیاب ہوئے ہیں۔

The post سندھ ہائیکورٹ، ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email