چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلادیش 157 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف

چٹاگانگ: دوسری اننگ میں بنگلادیش کی ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز درکار ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں بنگلادیش کی ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز درکار ہیں۔

دوسری اننگ کا آغاز بنگلا دیش کے لیے اچھا نہ رہا اور انہوں نے صرف 15 رنز پر اپنی 3 وکٹیں گنوادیں تھی جس کے بعد بنگلادیش کی چوتھی وکٹ بھی 25 رنز پر گر گئی جبکہ پانچویں وکٹ 43 رنز پر گری۔

بعد ازاں یاسر علی اور لٹن داس نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن پھر 36 رنز بناکر یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، بنگلادیش کی چھٹی وکٹ 115 رنز پر گری اور ساتویں 153 پر جس کےیکے بعد دیگرے  بقیہ تینوں وکٹیں 157 رنز پر گرگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگ میں دوسری اننگ میں سب سے زیادہ 59 رنز لٹن داس نے اسکور کیے جبکہ دوسرے نمبر پر ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے یاسر علی نے 36 رنز بنائے۔

علاوہ ازیں بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن 18، مشفیق الرحیم 16، شادمان اسلام 1، نور الحسن 15، نجم الحسین شنٹو، مومن الحق، تیج الاسلام اور ابو داود صفر پو آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ 5 شکار شاہین شاہ آفریدی نے کیے اور ساجد خان نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حسن علی بھی اس اننگ میں 3 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی پہلی اننگ

اس سے قبل پاکستان نے اپنے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز 145 رنز سے کیا تو دونوں اوپنرز کریز پر موجود تھے لیکن صرف ایک ہی رن بعد عبداللہ شفیق آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کی دوسری ہی گیند پر اظہر علی بھی آؤٹ ہوگئے۔

یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرنے کے بعد عابد علی کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم میدان میں آئےجس کے بعد عابد علی نے اپنی سنچری مکمل کرلی لیکن 169 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی 10 رنز بناکر عابد علی کا ساتھ چھوڑ گئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ فواد عالم کی صورت میں گری جنہوں نے 8 رنز بنائے۔

بعد ازاں 207 رنز پر محمد رضوان بھی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ 217 کے مجموعی اسکور پر 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے عابد علی کی مزاحمت بھی دم توڑ گئی۔ عابد علی کے بعد حسن علی 12 اور ساجد خان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 257 رنز پر نعمان علی بھی آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر فہیم اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ مزاحمت کی اور اسکور کو 286 تک پہنچادیا جبکہ فہیم اشرف نے 38 رنز کی اننگز کھیلی  اور شاہین شاہ آفریدی 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے سب سے وکٹیں تیج الاسلام حاصل کیں اور انہوں نے 116 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عبادت حسین نے 2 اور مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلا دیش کی پہلی اننگز

ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے ہیں جبکہ بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے سب سے زیادہ 114 رنز اسکور کے اور مشفیق الرحیم نے ناقابل شکست 91 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے وکٹیں حسن علی نے حاصل کیں جنہوں نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ مچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا دوسرا اور آخری میچ 4 دسمبر کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا۔

The post چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلادیش 157 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email