کورونا کے نئے ویرینٹ کے داخلے کو روکنا ناممکن ہے، اسدعمر

اسد عمر کا کہنا ہےکہ کورونا کے نئے ویرینٹ کو داخل ہونےسے روکنا ناممکن ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں کورونا کیسزمیں کمی آرہی ہے، کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھرمیں تیزی سے پھیل رہا ہے،جوکہ انتہائی خطرناک ہے۔

سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ ویکسی نیشن سےنئے ویرینٹ کا خطرہ کم ہوجائےگا، ویکسی نیشن سے کورونا کےنئے ویرینٹ سےبچ سکتےہیں، ایک ڈوزلگوانےوالےآج ہی دوسری ڈوزلگوائیں۔

اسدعمرکا کہنا تھا کہ 3 کروڑافراد کوایک ڈوزلگ چکی ہے، 5 کروڑافراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے، بوسٹرویکسین کیلئےمشاورت کاعمل کل تک مکمل ہوجائےگا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرزکیلئے بھی بوسٹرویکسین کاعمل کل مکمل ہو جا ئے گا۔

The post کورونا کے نئے ویرینٹ کے داخلے کو روکنا ناممکن ہے، اسدعمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email