قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر اچانک جنوبی افریقا روانہ

قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ میچ کے درمیان ہی اپنے گھر جنوبی افریقہ لوٹنے کی تیاری میں لگے ہیں۔

یاد رہے کہ ورنون فلینڈر جنوبی افریقہ میں سفری پابندی کی وجہ سے اچانک واپس جا رہے ہے۔

جنوبی افریقہ میں کووڈ 19 کے ایک نئے ویریئنٹ اومی کرون تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جسے لے کر پوری دنیا فکر مند ہے۔

اس وجہ سے جنوبی افریقہ کی حکومت نے سفر پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔

ورنون فلینڈر اپنے گھر سے دور رہنا نہیں چاہتے، اسی وجہ سے وہ آج پاکستانی ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ورنون فلینڈر کا پہلے ٹسٹ ختم ہونے کے بعد گھر لوٹنے کا ارادہ تھا، مگر سفری پابندی کے سبب اب وہ جلدی ٹیم کا ساتھ چھوڑ رہیں ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، کویت، انڈونیشا اور نیدرلینڈز سمیت درجنوں ممالک جنوبی افریقا کے لیے سفری پابندیاں لگا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری اننگ میں بنگلادیش کی ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز درکار ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں بنگلادیش کی ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز درکار ہیں۔

دوسری اننگ کا آغاز بنگلا دیش کے لیے اچھا نہ رہا اور انہوں نے صرف 15 رنز پر اپنی 3 وکٹیں گنوادیں تھی جس کے بعد بنگلادیش کی چوتھی وکٹ بھی 25 رنز پر گر گئی جبکہ پانچویں وکٹ 43 رنز پر گری۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ 5 شکار شاہین شاہ آفریدی نے کیے اور ساجد خان نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حسن علی بھی اس اننگ میں 3 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

The post قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر اچانک جنوبی افریقا روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email