صحت مند اور لمبی زندگی گزارنے کے لئے استعمال کی جانے والی غذائیں

کون نہیں چاہتا ہے کہ ایک صحت مند، بھرپور اور لمبی زندگی گزارے لیکن آج کے دور میں ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے۔

 اس صورتحال کی بنیادی وجوہات میں پراسیس فوڈ کا استعمال اور غیر معیاری غذاؤں کا استعمال ہے۔

آج کے وقت میں لوگ گھر سے زیادہ باہر کا کھانا پسند کرتے ہیں جس میں جنگ فوڈ سرفہرست رہتا ہے۔

لیکن اگر آپ ایک صحت مند، لمبی اور توانائی سے بھرپور زندگی گزارنے کے خواہشمند ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال اپنے روٹین میں شامل کرلیں۔

انسانی جسم کو توانائی کے لئے کھانے کی ضرورت سے زیادہ اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے قدرتی طور پر پھلوں ، سبزیوں، میوہ جات و دیگر سے حاصل ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا عام زندگی میں استعمال آپ کی قوت مدافعت کو بہتر بنانے اور آپ کو لمبی زندگی دینے مدد فراہم کرتے ہیں۔

اومیگا 3:

اومیگا تھری کے استعمال سے قبل ازوقت اموات کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مچھلی نہ کھانے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ مچھلی کھانے والوں میں موت کا خطرہ 9 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

میوہ جات:

میوہ جات میں قدرتی اور غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جان لیوا امراض کی روک تھام میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

پانی:

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہر عمر کے فرد کے لئے اہم ہوتا ہے اور بہت مؤثر کردار بھی ادا کرتا ہے۔

پانی کی ضرورت جسم میں موجود ہر اعضاء کو ہوتی ہے اور مختلف اوقات میں مختلف انداز مین پانی کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

پھل:

عام زندگی میں پھلوں کا استعمال ایک عام انسان کو بہتر زندگی اور صحت اور توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

پھلوں میں موجود وٹامنز اور منرلز انسان کے جسم میں موجود کمی کو پورا کرتے ہیں ۔

سبزیاں:

ہری بھری اور تازہ سبزیوں کا استعمال انسان کی صحت کے لئے بہت ضروری اور فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔

The post صحت مند اور لمبی زندگی گزارنے کے لئے استعمال کی جانے والی غذائیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email