’مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی’

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی ایک اورمبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ مریم صفدر کی ایک اور آڈیو لیک، میں نے کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی، جھوٹ بولنے والے ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔

شہباز گل کی شئیر کی گئی اس آڈیو میں باآسانی سنا جاسکتاہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ جیوسےخودبات کی توویسا نہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتےتھے، پھرمیں نےمیرشکیل صاحب سےذاتی طورپرخودبات کی۔

مریم کا آڈیو میں کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ زیادتی ہےآپ دونوں طرف کےفیکٹس دکھارہےہیں، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔

مبینہ آڈیو میں مریم کا مزید کہنا ہےکہ میں نے میاں عامرسے بھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کےساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔

The post ’مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی’ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email