تاندلیانوالہ میں دوران ڈکیتی ایک شخص قتل

تاندلیانوالہ میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو مبینہ ڈاکوؤں نے قتل کر دیا ہے۔

واقعہ تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 392 میں پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے مقتول میر محمد کے ڈیرے پر مال مویشی لوٹنے کے چکر میں اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مقتول میر محمد کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے میرے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

The post تاندلیانوالہ میں دوران ڈکیتی ایک شخص قتل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email