مسلم لیگ ن کے ہتھکنڈے اب نہیں چلیں گے کیونکہ عوام اب جاگ چکی ہے، شہزاد سعید

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ہتھکنڈے اب نہیں چلیں گے کیونکہ عوام اب جاگ چکی ہے۔

شہزاد سعید نے علی پرویز ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے پیسوں کے لین دین ووٹرز کی خرید و فروخت کی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، مسلم لیگ ن سابقہ ہتھکنڈوں و چھانگا مانگا کی سیاست کے رسم و رواج سے باز نہیں آ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن الزام لگا رہی ہے کہ پیپلز پارٹی جعلی ویڈیوز بنا کر وائرل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ آپ نے ممبران خریدے، ووٹرز خریدے، عزت نفس خریدی اور اس کے زور بل بوتے پر الیکشن جیتے، یہ اب نہیں چلے گا کیونکہ عوام اب جاگ چکی ہے۔

شہزاد سعید نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ان اوچھے ہتھکنڈوں کو روکے گی اور ان کا مقابلہ بھی کرے گی۔

The post مسلم لیگ ن کے ہتھکنڈے اب نہیں چلیں گے کیونکہ عوام اب جاگ چکی ہے، شہزاد سعید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email