نیب بدعنوانی کےخاتمے ‏کیلئے اپنا کلیدی کردارجاری رکھےگا ، چیئرمین نیب

جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کےخاتمے ‏کیلئے اپنا کلیدی کردارجاری رکھےگا ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کاتعلق کسی جماعت، گروہ،فردسےنہیں ریاست پاکستان سےہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب افسران ملک سے بدعنوانی کےخاتمہ کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں، عدالتوں نے ناقابل تردید شواہد ثبوتوں کی بنیاد پر سزائیں ‏سنائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب پر تنقید سے افسران کے حوصلے پست نہیں کئےجاسکتےہیں ،نیب بدعنوانی کےخاتمے ‏کیلئے اپنا کلیدی کردارجاری رکھےگا ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہناتھا کہ نیب کیخلاف ایک منظم اورمربوط پروپیگنڈا مہم جاری ہے نیب نے ‏ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں جوکرےگاوہ بھرے گا۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت سے متعلق ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کی جڑ ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب کا تعلق صرف ملک سے ہے اور یہ صرف اپنا فرض ادا کر رہا ہے۔

جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح دیتا ہے،نیب بدعنوانی کے ذریعےعوام کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو قانون کے  کٹہرے کھڑا کرے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) کا کہنا تھا کہ بدعنوانی سے مستحق افراد اپنے حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ قوم کی آواز بن چکا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو مزید معتبر ادارہ بنانے کے لئے اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ہے، اکتوبر 2017ء سے اگست 2021ء کے دوران بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر 538 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔

جاوید اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد بدعنوانی کے کسی ادارے نے ایسی کارکردگی نہیں دکھائی، نیب نے 1999ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک 819 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے مختلف احتساب عدالتوں میں 1274 بدعنوانی کیسز زیر سماعت ہے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1305 ارب روپے بنتی ہے۔

The post نیب بدعنوانی کےخاتمے ‏کیلئے اپنا کلیدی کردارجاری رکھےگا ، چیئرمین نیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email